جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

انڈر 19 ورلڈ کپ؛ پاکستان کا افغانستان کو 181رنز کے بھاری مارجن سے شکست


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان کو 181رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی
پاکستان نے انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں افغانستان کو 181رنز کے بھاری مارجن سے شکست دیدی۔ شاہزیب خان کو میچ کا بہترین قرار دیا گیا۔

جنوبی افریقا میں کھیلے جارہے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 2284 رنز بنا دیئے، شاہزیب خان نے شاندار سنچری اور سعد بیگ نے نصف سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہزیب خان 126 گیندوں پر 106 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، سعد بیگ نے 55 اور ریاض اللہ نے 46 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے خلیل احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بشیر احمد نے 2، غضنفر اور نصیر خان نے ایک ایک شکار کیا۔

افغانستان کی پوری ٹیم 285 رنز کے ہدف کے تعاقب سمیں صرف 103 رنز پر ڈھیر ہوگئی، 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے، نعمان شاہ 26، سہیل زرمتنی اور رحیم اللہ زرمتی نے 20، 20 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے عبید شاہ نے 26 رنز دے کر 4 اور محمد ذیشان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر حسن اور احمد حسین نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کے بیٹر شاہزیب خان کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments