Urdu News | پاکستان کی خبریں
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائے گی، الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے۔
سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ انتخابات میں ن لیگ کا مقابلہ کسی پارٹی سے نہیں اپنی ماضی کی کارکردگی سے ہے،عوام بلاول کو وزیراعظم بناتے ہیں تو قبول کریں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میاں محمند نواز شریف ن لیگ کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔ امید ہے کہ عام انتخابات میں سادہ اکثریت مل جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ 16 ماہ پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی جنگ کی تھی۔ ووٹ کو عزت دو کا مطلب ہے 5 سال میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا واقعہ نہ ہوتا تو بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں ہوتے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے،پاکستان کو اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے ہمارا مقابلہ کسی جماعت سے نہیں ماضی کی کارکردگی سے ہے۔
0 Comments