جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی


Urdu News | پاکستان کی خبریں
عمران خان اور بشریٰ بی بی
190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت آج ہوگی. عمران خان کی درخواست ضمانت سمیت 3 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

عدالت نے بشری بی بی کی 5 لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آج تک ضمانت منظور کر رکھی ہے.

عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے.

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے. کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی. جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی.

 

Post a Comment

0 Comments