سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اسیر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین سے انکے وکیل عمیر خان نے ون ٹو ون ملاقات کی جو سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی.
ملاقا ت کے بعد عمیر خان نیازی اور شعیب شاہین نے نعیم حیدر پنجوٹھا،بیرسٹر گوہر علی خان ،سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ ،علی اعجا زبٹر ،بیر سٹر مبشر اعوان اور دیگر وکلاء پر مشتمل قانونی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہاکہ ،چیئرمین پی ٹی آئی کی طبیعت ٹھیک ہےانکی داڑھی بڑھی ہوئی ہےاب شیشہ ملا ہے وہ شیو کرینگے.
عمیر نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ چئیرمین نے کہا کہ مجھے سہولیات نہ ملنے کی کوئی پرواہ نہیں، ایک ہزار سال تک بھی جیل میں رکھا جائے تو کوئی بات نہیں بلکہ میں اس کے لیے تیار ہوں کیونکہ آزادی کیلیے قربانی دینا پڑتی ہے۔
کل ایف آئی اے کی ٹیم نے سائفر کی تحقیقات کی ہیں چیئرمین نے سائفر پر اپنا پرانا موقف دہرایا ہے کچھ اہم امور پر وکلاء سے مشاورت کے بعد میڈیا کو آگاہ کیا جا ئیگا،حسان نیازی کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے بات ہو ئی جیل میں اسیر اپنے مو کل سے ملاقات ہمارا آ ئینی حق ہے،جیلر کے روئے پر عدالت میں جائینگے ۔
قبل ازیں قانو نی ٹیم ملاقات کیلئے پہنچی تو قا فلہ کو پولیس لائن پکٹ پر روک لیاگیا وکلاء کی مشاورت سے عمیرخان نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود صرف ایک وکیل کو ملنے کی اجازت دی گئی۔
قبل ازیں قانو نی ٹیم ملاقات کیلئے پہنچی تو قا فلہ کو پولیس لائن پکٹ پر روک لیاگیا وکلاء کی مشاورت سے عمیرخان نیازی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود صرف ایک وکیل کو ملنے کی اجازت دی گئی۔
0 Comments