Urdu News | پاکستان کی خبریں
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما کنور نوید جمیل کی نماز جنازہ آج دوپہر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔ کنور نوید جمیل میئر حیدرآباد اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رہ چکے ہیں۔ورنویدجمیل 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
رہنما ایم کیو ایم کنورنوید جمیل طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کرگئے، وہ کئی ماہ سے برین ہیمرج کا شکار اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ کنور نوید جمیل میئر حیدرآباد اور سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر رہ چکے ہیں۔
کنور جمیل کے انتقال پر خالد مقبول صدیقی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلیٰ اور سینیٹ چیئرمین نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
کنور نوید جمیل 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔ کنورنویدجمیل 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
کنورنویدجمیل 2002 میں 2018 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
0 Comments