جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

روس اور یوکرین کے ایک دوسرے پر بمباری میں کاخوفکا ڈیم تباہ کرنے کے الزامات


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
روسی افواج کے زیرِ کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا۔
روسی افواج کے زیرِ کنٹرول جنوبی یوکرین میں موجود کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم جزوی طور پر تباہ ہو گیا، روس اور یوکرین ڈیم تباہ کرنے کا ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ ڈیم کو روسی افواج نے تباہ کیا ہے جبکہ روسی افواج نے یوکرینی افواج کی شیلنگ کو ڈیم تباہ ہونے کی وجہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم تباہ ہونے سے متعدد گاؤں زیر آب آ گئے ہیں۔

کاخوفکا ہائیڈرولک ڈیم دریائے دنیپرو میں 1956ء میں تعمیر کیا گیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments