جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

سپریم کورٹ میں آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری


Urdu News | پاکستان کی خبریں
سپریم کورٹ
سپریم کورٹ آج آڈیو لیکس انکوائری کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعتشروع ہو گئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کیس کی آخری سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری حکم نامے میں اٹارنی جنرل نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے پانچ رکنی لارجر بنچ پر اعتراض کردیا ہے، ججز کیخلاف وفاق نے تحریری درخواست بھی دے دی ہے، رجسٹرار آفس وفاقی حکومت کی درخواست کو رجسٹرڈ کرے۔

سپریم کورٹ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کمیشن کے جواب پر فریقین جواب جمع کرا سکتے ہیں۔

 

Post a Comment

0 Comments