نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کے سابق بیٹر کا کہنا تھا کہ محمد رضوان باؤنسی وکٹ کا اچھا پلیئر ہے، وہ کٹ اور پل شاٹ اچھا کھیلتے ہیں۔ جہاں بال نیچے آرہی تھی وہاں رضوان کو پرابلم ہورہی تھی۔
باسط علی نے کہا کہ رضوان اس سیریز سے نمبر ون تو ہوگئے ہیں مگر جب تک سرفراز احمد ریٹائر نہیں ہوتے وہ ان کے ساتھ رہیں گے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ اس دفعہ رضوان نے فاسٹ بالرز کو بھی عمدہ شاٹس مارے ہیں۔ وہ بڑے دل والے پلیئرز ہیں اس لیے اچھا پرفارم کررہے ہیں۔
انھوں نے جب ٹیسٹ سیریز میں نواز کو طلب کیا گیا تھا تو اسے کھلانا بھی چاہیے تھے۔ ٹیم میں دنوں آف اسپنر ساجد خان اور سلمان علی آغا کو کھلایا گیا۔ سلمان اچھی بولنگ کررہے تھے۔
انھوں نے کہا کہ جب سلمان علی آغا کو بحیثیت آل راؤنڈر ساتویں نمبر پر کھلایا جارہا تھا تو اس کے بجائے محمد نواز کو کھلانا چاہیے تھا کیوں کہ اور کوئی اسپنر ٹیم کو دستیاب نہیں تھا۔
0 Comments