سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے حوالدار شہید ہوگئے۔ ۔ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا اور ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 41 سالہ حوالدار محمد ظاہر بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرُ عزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
0 Comments