جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
یونائیٹڈ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تقریبا 18 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیاہے
یونائیٹڈ موٹر سائیکل پاکستان نے 2024 کے آغاز میں سب سے پہلے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

یونائیٹڈ نے نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں تقریبا 18 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیاہے جس کااطلاق 9 جنوری سے کر دیا گیاہے ۔

یونائیٹڈ کی یو ایس 70 (الائے رم) کی قیمت میں پانچ ہزار روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ یونائیٹڈ یو ایس 70(سٹینڈرڈ ) کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا ۔

یونائیٹڈ 10 (سٹینڈرڈ )کی قیمت میں 10 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ، جبکہ پرانی قیمت ایک لاکھ 7 ہزار روپے تھی ۔

یونائیٹڈ 100 (سٹینڈرڈ سپیشل ) کی قیمت بھی 10 ہزار روپے بڑھائی گئی ہے جس کے بعد موٹر سائیکل کی قیمت ایک لاکھ 18 ہزار روپے ہو گئی ہے ۔

یونائیٹڈ 100(سٹینڈرڈ الائے رمز ) کی قیمت میں 18 ہزار روپے اضافہ کیا گیاہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 500 روپے ہو گی ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ نے اپنی سکوٹی اور یونائیٹڈ یو ایس 125 کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا ہے ۔ کمپنی کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجوہات بیان نہیں کی گئیں ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments