سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
اسرائیلی بمباری سے مزید 425 فلسطینی شہید ہوگئے، صرف ایک گھنٹے میں بمباری سے 50 اموات ہوئی ہیں۔ غزہ کے 35 میں سے 12 اسپتالوں نے کام بند کردیا ہے، 72 میں سے 46 طبی مراکز غیر فعال ہوچکے ہیں، مسلسل حملوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 65 ارکان شہید ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار 8 سو ہوگئی، جس میں 23 سو سے زیادہ بچے اور 13سو کے قریب خواتین شامل ہیں، 18 ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ کے 35 میں سے 12 اسپتالوں نے کام بند کردیا ہے، 72 میں سے 46 طبی مراکز غیر فعال ہوچکے ہیں، مسلسل حملوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 65 ارکان شہید ہوئے ہیں۔
گزشتہ روز رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے 20 ٹرک غزہ میں داخل نہیں ہوسکے، امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اب امدادی سامان کے ٹرک آج داخل ہوسکیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن نہ ملا تو آج غزہ کے اسپتال بند ہوجائیں گے، صاف پانی کی فراہمی بھی رک جائے گی۔
0 Comments