جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 3500 ہوگئی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فلسطینی شہداء کی تعداد 3500 ہوگئی
سفارتی کوششیں بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے نہ روک سکیں۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو غزہ بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کردیا جس کے بعد شہداء کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 13 ہزار افراد زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں دو گھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو غزہ بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت کے علاقے میں مسجد پر بمباری کی گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے، دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے بھی مزید 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد ملبے تلے دب گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر کے قریب اور القدس اسپتال کے ساتھ علاقے پر بھی بمباری کی گئی جبکہ الشفا اسپتال کے نواحی علاقے کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں بھی بڑے پیمانے پر اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اقوامِ متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق البکری ہاؤس پر حملےمیں ایک ہی خاندان کے 7 افراد شہید ہوگئے جبکہ الزیتون علاقے میں گھروں پر 20 بم برسائے گئے جس سے تمام گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

Post a Comment

0 Comments