جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے؛ صدر ابراہیم رئیسی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ایران عالم اسلام اور اس خطے کے دو بااثر ممالک ہیں جن کا اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا لازمی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب خطے اور عالم اسلام کے دو بااثر ممالک ہیں۔

ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب عالم اسلام کے دو اہم اور بااثر ممالک ہیں۔ خطے میں امن و استحکام اور ترقی کے لیے دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ اسلامی دنیا کے مسائل کے حل کے لیے سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات کا بہتر ہونا ضروری ہے۔

 ان خیالات کا اظہار صدر ابراہیم رئیسی نے سعودی عرب میں ایران کے سفیر علی رضا عنایتی کی ریاض روانگی سے قبل ملاقات کےدوران کیا۔

یاد رہے کہ چین کی ثالثی میں سعودی عرب اور ایران کے درمیان مارچ میں سفارتی تعلقات بحال ہوئے تھے اور ایک دوسرے کے ہاں سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments