جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں بارشوں نے تباہی مچادی، 5 افراد ہلاک


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
ترکیہ، یونان اور بلغاریہ میں بارشوں نے تباہی مچادی
یونان، ترکیہ اور بلغاریہ میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترکیہ کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ ملک کے شمال مشرقی علاقے میں کیمپ سائٹ پر 12 سیاح موجود تھے جو سیلابی ریلے میں بہہ گئے جن میں سے 4 سیاح اب تک لاپتا ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ ٹرینوں سمیت ٹرانسپورٹ کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

یونان میں بارشوں سے ایک شخص ہلاک

دوسری جانب یونان کی انتظامیہ کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے پولیس نے وسطی علاقے وولوس میں ٹریفک کی روانی کو معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید بارش کے سبب دیوار گرنے سے ایک شخص اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جب کہ سیلابی ریلا اپنے ساتھ سڑکیں اور گاڑیاں بہا لے گیا، بارشوں اور سیلابی ریلوں میں 5 افراد کے لاپتاہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا ہے اور بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے زمینی رابطہ بھی منقطع ہوگیا ہے۔

بلغاریہ میں بارشوں سے 2 افراد ہلاک

ادھر بلغاریہ کے وزیراعظم نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے 3 افراد لاپتا اور 2 افراد ہلاک ہوئے، دریا بپھرنے سے بیشتر سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا جب کہ بعض علاقے بھی بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments