سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی تجویز تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق پنشن میں بھی 15 سے 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں پینشن کےلئے 780 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ رواں مالی سال پینشن کیلئے 609 ارب رکھے گئے تھے ،ذرائع کے مطابق تنخواہ اور پنشن میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ کے 9 جون اجلاس میں دی جائے گی۔
0 Comments