جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےفروغ کی ضرورت ہے: آصف علی زرداری


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ چین کی طرح مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں انفرادی کے بجائے اجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔

لاہور میں ایف پی سی سی آئی میں چارٹرڈ آف اکانومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ملک جس مقام پر ہے اس مقام پر پہلے بھی آ چکے ہیں، تاجروں نے پیپلز پارٹی کی پانچ سال کی حکومت دیکھی ہے، پنجاب کےبڑےبزنس مین اکھٹے ہوجائیں، آنےوالی نسلوں کیلئےمعیشت کی بہتری ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائنڈسیٹ سےنکل کرمعیشت کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں اب بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےفروغ کی ضرورت ہے، گوادر70سال سے یہاں تھا لیکن کسی کو نظرنہیں آ رہا تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ معاشی منصوبہ بندی چنددنوں کیلئےنہیں سالوں کیلئےہوتی ہے، چین نے50سالوں کیلئےمنصوبہ بندی کررکھی ہے، ہمیں بھی مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی، پاکستان ہےتوہم ہیں، اس کے بغیر آپ کی کوئی اہمیت نہیں، ہمیں انفرادی کے بجائےاجتماعی سطح پر سوچنا ہو گا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ کاروباری حضرات سے پیسہ کمانے کے بعد ٹیکس لیا جائے، برآمدات بڑھانےسےہی مسائل حل ہوسکتےہیں۔

Post a Comment

0 Comments