جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی


Urdu News | پاکستان کی خبریں
پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کیلئے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلیے ملک بھر سے قومی اسمبلی کیلیے حلقوں کیلیے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی۔

این اے 4 سوات 3 سے مراد سعید اور کمال خان ایڈووکیٹ، این اے 10 بونیر سے بیرسٹر گوہر خان، این اے 18 ہری پور سے عمر ایوب خان اور این اے 19 صوابی ون سے اسد قیصر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

این اے 20 صوابی ٹو سے شہرام ترکئی، این اے 22 مردان ٹو سے محمد عاطف، این اے 23 مردان 3 سے علی محمد خان، این اے 30 پشاور 3 سے شاندانہ گلزار، این اے 35 کوہاٹ سے شہریار آفریدی اور این اے 41 لکی مروت سے شیر افضل مروت کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 44 ڈی آئی خان 1 سے علی امین گنڈاپور، این اے 47 اسلام آباد 2 سے شعیب شاہین الیکشن لڑیں گے۔

پی ٹی آئی نے شیخ رشید کے مقابلے میں این اے 56 راولپنڈی سے شہریار ریاض کو ٹکٹ دے دیا۔ این اے 49 اٹک 1 سے طاہر صادق، این اے 52 اٹک سے ایمان طاہر، این اے 55 راولپنڈی 4 سے راجہ بشارت، این اے 58 چکوال سے صحافی ایاز امیر، این اے 71 سیالکوٹ 2 سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

علاوہ ازیں، این اے 95 فیصل آباد 1 سے علی افضل ساہی، این اے 104 فیصل آباد 10 سے صاحبزادہ حامد رضا، این اے 112 ننکانہ صاحب 2 سے بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ، این اے 118 لاہور 2 سے عالیہ حمزہ، این اے 122 لاہور 6 سے لطیف کھوسہ، این اے 128 لاہور 12 سے سلمان اکرم راجہ، این اے 130 لاہور 14 سے ڈاکٹر یاسمین راشد، این اے 148 ملتان 1 سے بیرسٹر تیمور ملک، این اے 149 ملتان 2 سے ملک عامر ڈوگر کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

این اے 151 ملتان 4 شاہ محمود قریشی/مہر بانو قریشی، این اے 150 ملتان 3 سے زین قریشی، این اے 175 مظفر گڑھ 1 سے جمشید دستی، این اے 185 ڈی جی خان 1 سے زرتاج گل، این اے 214 تھرپارکر 1 سے شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

این اے 232 کراچی کورنگی 1 سے علیم عادل شیخ، این اے 236 کراچی ایسٹ 2 سے عالمگیر خان، این اے 238 کراچی ایسٹ 4 سے حلیم عادل شیخ، این اے 241 کراچی ساؤتھ 3 سے خرم شیر زمان الیکشن لڑیں گے۔

اسلام آباد کے حلقہ 48 سے علی بخاری ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا ٹکٹ جاری کیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments