جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شعیب ملک نے دوسری شادی کے بعد تازہ تصویر شیئر کر دی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک
پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک نے 20 جنوری کو معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر کے رکھ دیا تاہم گزشتہ روز وہ اچانک بنگلہ دیش پریمیئر لیگ چھوڑ کر دبئی روانہ ہو گئے جس کے بعد ان کی ٹیم کو بھی بیان جاری کرنا پڑا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ شعیب ملک کس ضروری کام سے اچانک دبئی پہنچے ہیں لیکن وہاں سے انہو ں نے اپنی ایک خوبصور ت تصویر ضرور شیئر کر دی ہے ، جس میں وہ نیلے رنگ کی شرٹ اور پجامہ پہن کر کھڑے ہیں ، تصویر کے پیچھے دکھنے والا منظر بھی کافی دلکش ہے جس سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ ابھی دبئی میں ہیں اور دوسری شادی کے بعد تو کافی خوش بھی دکھائی دے رہے ہیں۔شعیب ملک نے یہ تصویر انسٹاگرام پر اپنی سٹور ی پر شیئر کی ہے جو کہ مقرر ہ وقت کے بعد خود کار طریقے سے ہٹ جائے گی۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرز ا نے دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارنے کیلئے ایک پرُ تعیش گھر بھی خریدا تھا لیکن دونوں کے نصیب میں جدائی لکھی تھی۔

شعیب ملک کے اچانک دبئی روانہ ہو نے پر ان کی ٹیم فارچیون باریشال کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک گزشتہ روز میچ کھیل کر ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں تاہم وہ 27 جنوری کو سلہٹ میں چٹوگرام چیلنجرز کے خلاف ہونے والے میچ میں دستیاب ہونگے،ابھی فارچیون باریشال کے میچز میں وقفہ تھا شعیب ملک کچھ دنوں کے لئے دبئی گئے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع سے خبر موصول ہوئی ہے کہ شعیب ملک اب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کھیلنے واپس نہیں جائیں گے بلکہ ان کا ارادہ سندھ پریمیئر لیگ کھیلنے کا ہے ۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ان کی ٹیم ممکنہ طور پر شعیب ملک کے متبادل کے طور پر احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل کر سکتی ہے تاہم ابھی تک کچھ بھی واضح نہیں ہے۔

Post a Comment

0 Comments