پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب میں انتہائی سرگرم ہے، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں اترے ہوئے ہیں، ملتان میں سابق صدر سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء عبدالمجید چنڑ نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی، ن لیگ کے پی پی 275 سے ٹکٹ ہولڈر سردار عبداللہ بدانی اور رہنماء ابوبکر کلنگ بھی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔
رپورٹ کے مطابق سابق ایم پی اے ملک عبدالعزیز کلنگ نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی 246 سے تحریک لبیک کے ٹکٹ ہولڈر میاں یوسف عباسی بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
مسلم لیگ ن ملتان کی رہنماء روبینہ شاہین اور دیگر نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی جبکہ مظفرگڑھ سے سابق ایم پی اے خان محمد جتوئی، ملک اسامہ ایڈووکیٹ نے بھی بلاول اور آصف زرداری کی پالیسیوں پر حمایت کا اعلان کردیا۔
0 Comments