جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پشاور:مختلف علاقوں میں دو دہشت گرد حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پشاور:مختلف علاقوں میں دو دہشت گرد حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید، دو زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو دہشت گرد حملوں میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ شہید کا نسٹیبل مرسلین کی نمازجنازہ ملک شہید پولیس لائن میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگرپولیس افسران کی شرکت کیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے ریگی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو پولیس اہلکاروں میں ایک لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہید کا نسٹیبل مرسلین کی نمازجنازہ ملک شہید پولیس لائن میں اداکردی گئی، نمازجنازہ میں ایس ایس پی آپریشن سمیت دیگرپولیس افسران کی شرکت کیں۔

دوسری جانب لکی مروت کے علاقے تھانہ غزنی میں گزشتہ شب دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، پولیس کی جوابی کارروائی پرحملہ آور فرار ہوگئے۔ لکی مروت:حملہ آوروں نے راکٹ لانچر اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

Post a Comment

0 Comments