سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
مسلم لیگ ن پنجاب کی نائب صدر سمیرا ملک نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے علیحدہ ہوگئیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے صدر ن لیگ پنجاب رانا ثنا اللہ کو اپنا استعفیٰ ارسال کردیا ہے۔
سمیرا ملک نے ن لیگ سے خواتین کی مخصوص نشست کا ٹکٹ مانگا تھا اور ٹکٹ نہ ملنے پر آج سمیرا ملک نے اپنا استعفیٰ رانا ثنا اللہ کو بھیج دیا ہے۔
سمیرا ملک کے ترجمان سمیع الحق اعوان کے مطابق سمیرا ملک کو مسلم لیگ (ن) نے نظر انداز کیا، اب وہ الیکشن میں استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔
0 Comments