پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل زمران کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
آئی ای ڈی دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 5 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے۔
شہدا میں سپاہی ٹیپو رزاق، سپاہی سنی شوکت، سپاہی شفیع اللہ، لانس نائیک طارق علی اور سپاہی محمد طارق خان شامل ہیں۔
دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی، نگران وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی، نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے ضلع کیچ میں سکیورٹی جوانوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحالی امن کیلئے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
0 Comments