Urdu News | پاکستان کی خبریں
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے اور جنوب مغرب سے ہوائیں 18کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے شہر میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
0 Comments