سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
آج انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 58 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج عروج پر
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج بھی مثبت رجحان ہے، جہاں 100 انڈیکس 49 ہزار کی حدعبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 292 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 49 ہزار 64 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 ہزار 771 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
0 Comments