Urdu News | پاکستان کی خبریں
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔
اے ٹی سی جج ارشد جاوید نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں اور اسد عمر سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کی۔
دوران ِ سماعت آج پولیس کی جانب سے عدالت میں ریکارڈ جمع نہیں کروایا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کر لیا۔
0 Comments