جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
اسرائیل کی غزہ پر چوتھے روز بھی بمباری جاری
حماس کی اسرائیل میں کارروائی اور اسرائیل کی غزہ پر بمباری چوتھے روز میں داخل ہو گئی۔ اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 704 ہو گئی ہے جبکہ 3800 زخمی ہیں اور اس دوران ایمبولینسز اور طبی عملہ بھی اسرائیل کے نشانے پر ہے۔

رپورٹس کے مطابق بجلی اور جنریٹرز کے لیے فیول کی کمی کے باعث اسپتالوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ کے گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری سے 2 صحافی بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

علاوہ ازیں اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا ہےکہ 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہو کر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1100 ہوگئی جبکہ 2 ہزار 741 اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیلی میڈیا نے حماس کے حملوں میں 800 سے زائد اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق 2200 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 343 شدید زخمی ہیں اور 22 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق 130اسرائیلی فوجی اور شہری غزہ میں قید ہیں، حماس کا کہنا ہےکہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں چار اسرائیلی مغوی بھی ہلاک ہوگئے۔

آج بھی غزہ سے اسرائیلی شہر ایشکلون پر تقریباً 100 راکٹ داغےگئے جن میں سے کچھ نے ہدف کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے اعتراف کیا ہےکہ حالات کنٹرول کرنے میں توقع سے زیادہ وقت لگ رہا ہے، حماس کا حملہ امریکا میں میں ہونے والے نائن الیون کے حملے جیسا تھا۔ دوسری جانب اسرائیل میں تل ابیب سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے خوراک ذخیرہ کرنا شروع کردی ہے۔

ترک میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج آئرن ڈوم سسٹم سے لیس کچھ یونٹوں کو گولہ بارود فراہم نہیں کر رہی، اسرائیلی فوج کے پاس گائیڈڈ اینٹی ائیر کرافٹ میزائل محدود تعداد میں ہیں، اسرائیلی فوج غزہ سے قریب ایشکلون، اشدد اور سدیرات شہروں پر اسی وجہ سے راکٹ حملے روکنے میں ناکام رہی۔

Post a Comment

0 Comments