سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر شبمن گل کی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈینگی بخار میں مبتلا شبمن گل کو اسپتال داخل کردیا گیا ہے، ان کے پلیٹلیٹس کم ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر چنئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل کو پیر کے روز اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، بھارتی کرکٹ بورڈ کا میڈیکل پینل مسلسل شبمن گل کی نگرانی کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شبمن گل پاکستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہو سکتے ہیں، اگر وہ ٹھیک ہو جاتے ہیں تو وہ چنئی سے ڈائریکٹ احمدآباد جائیں گے۔
واضح رہے کہ شبمن گل نے ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور وہ افغانستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔
0 Comments