جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

پی ٹی آئی کا اپنے مقدمات کیلئے بین الاقوامی عدالتوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی جھنڈا
پاکستان تحریک انصاف نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی مقدمے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین سمیت پارٹی رہنماؤں پر کیس کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بھی توشہ خان کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں تاہم اب پی ٹی آئی نے اپنے مقدمے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر جیفری رابرٹسن کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے، جیفری رابرٹسن بین الاقوامی عدالتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments