جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنادی


Urdu News | پاکستان کی خبریں
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھرمیں بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آج سے 27 اگست تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 22 اگست کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی۔

23سے 27 اگست کے دوران آزاد کشمیرگلگت بلتستان گلیات اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،راولپنڈی اٹک چکوال جہلم سمیت پنجاب کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بادل برسیں گے۔

چترال دیرسوات ایبٹ آباد ہری پورمانسہرہ کوہاٹ پشاور مردان صوابی نوشہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،24 سے 26 اگست کے دوران کرم لکی مروت ڈیرہ اسماعیل خان بنوں میانوالی سرگودھا خوشاب بھکرمیں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

25 اور 26 اگست کے دوران ڈیرہ اوراس سے ملحقہ شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد شہراورگرد ونواح میں آسمان پر بادل چھائے ہوئے۔بادلوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔

دوسری جانب لاہور شہرمیں گزشتہ شب سے ہوا کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہر کا موسم قدرے بہتر ہو گیا۔ ہوا چلنے سے حبس اور گرمی کی شدت میں کمی ہوئی اور درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے دن بھر ہوا چلنے کی نوید سنا دی۔

Post a Comment

0 Comments