سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
مشرقی یورپی ملک یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی، آگ کی وجہ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثرہ علاقوں سے لاشیں ملی ہیں، سانحے کا شکار افراد ممکنہ طور پر نقل مکانی کرنے والے لوگ تھے۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ تمام افراد کی لاشیں ترکیہ کے سرحدی علاقے سے برآمد ہوئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا انخلا جاری ہے جبکہ آگ کے باعث متعدد مکانات اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
0 Comments