جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایشیا کپ؛ پاک-بھارت میچ کی تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت کے میچ کے 2 مہنگے اسٹینڈزکی تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا خمار شائقین پرابھی سے سوارہوگیا۔ پاکستان بھارت کے میچ کے 2 مہنگے اسٹینڈزکی تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہوگئیں۔

پاک بھارت میچ کے 300 ڈالرزوالے وی آئی پی ٹکٹ ”سولڈ آؤٹ“ ہوگئے۔300 ڈالر والے ٹکٹ کی پاکستانی کرنسی میں قیمت 87 ہزار روپے ہے

کینڈی اسٹیڈیم کے 6 انکلوژرز میں سے 4 انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ 125 ڈالرزوالے وی آئی پی ٹکٹ بھی سولڈآؤٹ ہوچکے ہیں۔ 125 ڈالرز والے ٹکٹ کی پاکستانی روپوں میں قیمت 36 ہزار250 ہے

2 جنرل اسٹینڈ کے چند سوٹکٹس اب بھی آن لائن دستیاب ہیں دستیاب ہیں،جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی 8700 روپے بنتے ہیں۔

پاکستان اورانڈیا کے درمیان ایشیا کپ کا گروپ میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں شیڈول ہے۔

Post a Comment

0 Comments