سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ خارج کردیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس گل حسن ترین نے انصاف لائرز فورم کی درخواست پرفیصلہ سنایا۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف بجلی روڈ تھانے میں درج ایف آئی آرخارج کردی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جاری چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری بھی معطل کردیے۔
واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر تھانہ بجلی روڈ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی تھی جسے انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ نے چیلنج کیا تھا۔
0 Comments