جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


Urdu News | پاکستان کی خبریں
ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ایمان مزاری اور سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر اور ایمان مزاری کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پراسیکیوٹر کی جانب سے دونوں کے 10، 10 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے ایمان مزاری اور علی وزیر کو 3، 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکر دیا۔

علی وزیر کو چہرے پر کپڑا ڈال کر عدالت لایا گیا، علی وزیر روسٹرم پر آئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جلسے میں کوئی غلط بات نہیں ہوئی، ہم نے کہا ہم اپنی بات اسلام آباد تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کو غلطی سے اسپیکر پکار دیا جس پر جج ابو الحسنات نے کہا کوئی بات نہیں، میں بھی سن رہاہوں، آپ اسپیکر کہہ سکتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، اتنا پیارا ملک ہے ہمارا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔

Post a Comment

0 Comments