جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک


Urdu News | پاکستان کی خبریں
آٰئی ایس پی آر
سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پرحملوں ،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آٰئی ایس پی آر ) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو گھیرے میں لینے پر جھڑپ ہوگئی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

مارے گئے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پرحملوں ،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments