سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 14 ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد عمر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
وکیل صفائی بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر دو بار ایف آئی اے کے سامنے شامل تفتیش ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سائفر کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 2 دن مزید جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تھا۔
0 Comments