سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کو اب بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا ضروری ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے بغیر دیوالیہ ہوسکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پرگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیرو بھی کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے، ہمیں پلان بی اور سی نہیں سوچنا چاہیے. آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں نہ گئے تو نئے مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں ڈیفالٹ یقینی ہے۔
0 Comments