Urdu News | پاکستان کی خبریں
سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے پاکستان تحریک انصاف سے دوری اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کورکمیٹی کی ممبرشپ اور جنوبی پنجاب کی صدارت بھی سال پہلے چھوڑ دی تھی۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیرخسروبختیار نے کہا کہ ایک سال قبل پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے کہا تھا کہ اداروں کے ساتھ محاز آرائی نقصان دہ ہوگی۔
سابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان۔۔!!! pic.twitter.com/oHNk9SErGA
— Mughees Ali (@mugheesali81) May 26, 2023
خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے دل سوز واقعات نے مجھے مجبور کیا کہ پی ٹی آئی کے فلسلفے سے دور ہوجاؤں، میرا 25 سال کا تجربہ،مقامی، صوبائی اور قومی منصوبوں کے فرائض ادا کرنے پر محیط ہے، تحریک انصاف کے سیاسی فلسفے کے ساتھ اب نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے اب پاکستان کا مستقبل تقسیم، محاذآرائی کی سیاست میں ہرگز نہیں۔
0 Comments