جھلکیاں

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

یوم تکبیر: پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل ہو گئے


سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں
 پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے 25 برس مکمل ہو گئے
ملک بھر میں پاکستانیوں کے لیے فخر کا دن ’یوم تکبیر‘ آج منایا جا رہا ہے۔ 28مئی 1998 وہ دن تھا جب پاکستان ناقابل تسخیر اور ایٹمی قوت بنا۔اس دن کی یاد میں ہرسال یوم تکبیر منایا جاتا ہے۔یوم تکبیر پاکستانیوں اور پوری امت مسلمہ کیلئے احیاء اور فخر کا دن ہے۔ جس نے خطے میں طاقت کا توازن برقرار…

پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذولفقار علی بھٹو کا تاریخی بیان پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں قومی حوصلہ بڑھانے کا باعث بنا، انہوں نے کہا تھا کہ ہم گھاس کھالیں گے لیکن ملک کو ایٹمی قوت بنائیں گے کیونکہ اب ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔
28 مئی 1998 کو بلوچستان کے ضلع چاغی میں جوہری تجربہ ایک تاریخی لمحہ اور ملکی تاریخ کا ایک سنگ میل تھا جس نے پاکستان کو دنیا کی 7ویں ناقابل تسخیر ایٹمی طاقت بنایا۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام آج لبرٹی چوک میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جارہاہے جس سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خطاب کرینگی۔یہ تقریب شام سات بجے ہوگی۔اتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راجہ ریپسٹار نے یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنا نیا نغمہ ہم سب ہیں پاکستان ریلیز کر دیا۔

قومی نغمے میں جہاں چاغی میں پانچ ایٹمی دھماکوں، جاوید میانداد، معین اختر، عبدالستار سمیت کھیلوں، شوبز کے میدانوں اور سیاسی و سماجی حلقوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو دکھایا گیا ہے وہیں وہیں پاک فوج کے کارناموں اور قربانیوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments