اگر نہیں معلوم تو جان لیں کہ وہ براعظم انٹارکٹیکا میں موجود ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسے پورٹ لاکری کا نام دیا گیا ہے جو انٹارکٹیکا کے Goudier Island میں موجود ہے۔
برطانیہ کے اس پوسٹ آفس کے لیے حال ہی میں 4 خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے جو وہاں نومبر سے مارچ تک کام کریں گی۔ یہ تاریخی عمارت بھی ہے جو انٹارکٹیکا میں برطانیہ کی پہلی بیس بھی تھی۔
بنیادی طور پر یہ پوسٹ آفس 3 عمارات پر مبنی ہے۔
پہلی عمارت کو برنس فیلڈ ہاؤس کا نام دیا ہے جس میں ایک میوزیم، دکان اور پوسٹ آفس موجود ہے۔
دوسری عمارت بوٹ شیڈ اور سامان اسٹور کرنے کے لیے ہے جبکہ تیسری عمارت میں عملے کے کوارٹرز موجود ہیں۔
جن 4 خواتین کو اس جگہ کام کرنے کے لیے ملازمت دی گئی انہیں آسانی سے یہ کام نہیں مل گیا۔ درحقیقت 6 ہزار سے زیادہ افراد نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے ان چاروں کو منتخب کیا گیا۔
یہ خواتین 5 مہینے تک اس جگہ کام کریں گی جس کے دوران انہیں نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت میں کام کرنا ہوگا۔ کووڈ 19 کی وبا کے بعد پہلی بار اس جگہ کو کھولا جارہا ہے ۔
چاروں خواتین کے ذمے مختلف کام لگائے گئے ہیں، جیسے ایک خاتون وہاں موجود پینگوئن کی تعداد کو جاننے کی کوشش کرے گی جن کی آبادی وہاں کافی زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ اسے پینگوئن پوسٹ آفس بھی کہا جاتا ہے۔
ایک خاتون کو اس جگہ سے دنیا کے 100 ممالک میں بھیجے جانے والے 80 ہزار کارڈز کا انتظام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایک خاتون گفٹ شاپ کو چلائے گی جبکہ چوتھی ان کی ٹیم کی سربراہ ہوگی۔
0 Comments