

انہوں نے یہ بات ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی والے اپنے مفادات کے لیے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں۔
عامرخان نے کہا کہ سندھ کے غریب کسان ان کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مظلوموں اور ان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی بات کرتے ہیں جب کہ یہاں غریبوں کو دو وقت کا کھانا نہیں ملتا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا کہ وڈیرہ گینگ پورے سندھ پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم جوکھیوکے واقعے کی مثال سب کے سامنے ہے کہ یہ اپنے وڈیروں کا دفاع کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھر کے معصوم بچوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عملاً صورتحال بہت مختلف ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ کالا قانون سندھ کے عوام کی حق تلفی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاو بھٹو کی بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے۔
0 Comments